جامعہ کوھاٹ میں ایم اے،بی ایڈبی کام کا داخلہ شیڈول جاری

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:16

کوھاٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء ) کنٹرولر امتحانات کوھاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی نے ایم اے/ایم ایس سی ‘بی ایڈ ،بی کام 2015ریگو لر /پرائیویٹ سالانہ امتحانات کا داخلے کا شیڈول جا ری کر دیا ہے جس کے مطا بق ایم اے/ایم ایس سی/بی ایڈ /بی کام کے تمام پرائیویٹ فریش/ریگو لر/لیٹ کالج امیدواروں کیلئے داخلہ فارم جمع کرنے کی نارمل فیس کے ساتھ آ خری تاریخ6فروری 2015مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ 100روپے لیٹ فیس کے ساتھ 20فروری،ڈبل لیٹ فیس کے ساتھ02مارچ2015طے کی گئی ہے۔یاد رہے کہ وہ طلبہ وطالبات جو بی اے /بی ایس سی سپلیمنٹری 2014میں امتحان دے چکے ہیں ۔اور اگر وہ پاس ہوجاتے ہیں تو وہ تمام امیدوار مذکورہ رزلٹ نکلنے کی تاریخ سے 15یوم کے اندر اندر نارمل فیس2800/-کے ساتھ اپنا داخلہ فارم جمع کرواسکتے ہیں تمام لیٹ کالج /ریگو لر امیدوار اپنے فارمز اپنے کالج کی وساطت سے ارسال کریں۔جبکہ تمام پرائیویٹ امیدوار اپنے فارمز یونیورسٹی اگزامینیشن سیکشن میں داخل کریں۔