کشمیریوں کی تحریک آزادی کو گورنر راج کے نفاذ سے دبایا نہیں جاسکتا، علی رضا سید

ہفتہ 10 جنوری 2015 16:28

برسلز (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2015ء) کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضاسید نے کہاہے کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو گورنر راج کے نفاذ ، کٹھ پتلی انتظامیہ مسلط کرکے دبایا نہیں جاسکتا۔ایک بیان میں علی رضا سید نے کہاکہ گورنرراج یا بھارتی آئین کے تحت انتخابات ہرگزمسئلہ کشمیرکا حل نہیں۔ علی رضا سید نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکا اصل حل یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کرائی جائے تاکہ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر سکیں، کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے گزشتہ 67برسوں سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ بھارت ان کی جد وجہد کو دبانے کے بڑے پیمانے پر ان پر مظالم ڈھا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران نام نہاد انتخابات کے ذریعے عالمی برادری کو یہ تاثر رینے کی کوشش کرتے ہیں کہ کشمیر ی اسکے ساتھ خوش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کو آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ و دیگر کالے قونین کے تحت کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری متاثرین سیلاب کو بھی حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور انکی کوئی امداد نہیں کی جا رہی اور وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

علی رضا سید نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ایک بڑے حصے پر بھارت کا قبضہ سراسر ناجائز اور غیر قانونی ہے جسے اسے ایک روز ضرور ختم کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالی اداروں کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی چیرہ دستیوں کا موثر نوٹس لینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :