این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی گئی

ہفتہ 10 جنوری 2015 17:20

این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقاتی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) این اے 122 میں دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے اپنی رپورٹ متعلقہ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ 42صفحات پر مشتمل ہے جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ٹربیونل اپنا فیصلہ 12جنوری کو سنائے گا۔ واضح رہے اس حلقے سے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق منتخب ہوئے تھے تاہم تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دھاندلی کے الزامات کی بنیاد پر انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :