الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ تیار کر لی

ہفتہ 10 جنوری 2015 17:48

الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ تیار کر لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں دھاندلی سے متعلق رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 30,000 کاﺅنٹر فائلوں پر مہر اور دستخط نہیں پائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عملے کے کام میں اور این اے 122 کے رزلٹ فارم میں بھی بے ضابطگیاں پائی گئیں ہیں اور متعدد پولنگ سٹیشنز کے رزلٹ سادہ کاغذ پر بنائے گئے۔ کمیشن نے مذکورہ کاﺅنٹر فائلیں تصدیق کیلئے نادرا کو بھجوانے کی سفارش بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :