بلوچستان مین امن وامان کی صورتحال اگر مثالی نہیں تو اس میں نمایاں بہتری ضرور آئی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 10 جنوری 2015 21:28

بلوچستان مین امن وامان کی صورتحال اگر مثالی نہیں تو اس میں نمایاں بہتری ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان مین امن وامان کی صورتحال اگر مثالی نہیں تو اس میں نمایاں بہتری ضرور آئی ہے۔ دہشتگردی میں ہزاروں ایسے افراد شہید ہوئے جنہیں یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ انہیں کیوں مارا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ علمدار روڈ کے شہیدوں کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ نے سانحہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 15سالوں سے ہزارہ قوم کرب سے گزررہی ہے ان کے درد تکلیف اور دکھ کا ہمیں بخوبی احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مخلوط حکومت کی اولین ترجیح امن وامان کی بہتری ہے۔ تفتان سے ژوب اور گوادر سے ڈیرہ اللہ یار تک عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

میں خود کو بلوچستان اور ملک کے عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم کے ساتھ پیش آنے والے ہولناک سانحات کے اکثر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ہے جس پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی رونقیں بحال کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں اور حکومت وفورسز کی کاوشوں کے نتیجے میں صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :