کراچی ، عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے حقیقی ثمرات سے حکومت فائدہ نہ اٹھا سکی،

بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے فرنس آئل کی خریداری کو نظر انداز کر دیا گیا

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء ) عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کے حقیقی ثمرات سے حکومت فائدہ نہ اٹھا سکی، بجلی کی پیداوار میں اضافے کیلئے فرنس آئل کی خریداری کو نظر انداز کر دیا گیا۔ملک بھرمیں نصف سے زائد تھرمل پاور پلانٹس فرنس آئل سے چلتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پاور پلانٹس میں ماہانہ 9لاکھ ٹن فرنس آئل استعمال ہوتا ہے، جس میں سے7 لاکھ ٹن تیل درآمد کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بجائے اس کے کہ حکومت گرتی قیمت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تیل کا وسیع ذخیرہ اسٹاک کرتی۔ اس وقت صرف 7 دن کا اسٹاک موجود ہے۔ بینکوں نے ادائیگی میں مسلسل ناکامی پر پی ایس او کی کریڈٹ لمٹ کی تجدید منسوخ کردی۔ فنڈزمیسر نہ ہونے کی وجہ سے پی ایس او کو رواں ماہ کے تمام کارگو شپمنٹس منسوخ کرنا پڑے۔ حکومت نے گزشتہ سال 60 ہزار روپے فی ٹن کے حساب سے فرنس آئل خریدا تھا، جو اس وقت 33 ہزار روپے فی ٹن تک گرچکا ہے۔ نمایاں کمی کے باوجود اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جارہا ۔

متعلقہ عنوان :