لیبیا میں قیام امن کی کوشش، اقوام متحدہ کے مذاکرات

ہفتہ 10 جنوری 2015 23:43

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جنوری2015ء) اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے جنیوا میں لیبیا میں قیام امن کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق اس اجلاس میں لیبیا میں جاری خانہ جنگی کے فریقین کو مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب بیرنارڈینو لیون نے مختلف گروہوں کے رہنماوٴں سے ملاقات میں زور دیا تھا کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی میز پر لوٹیں۔ فی الحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ ان مذاکرات کا انعقاد کس تاریخ کو رہی ہے۔ یورپی یونین نے کہا ہے کہ لیبیا میں قیام امن کے لیے یہ مذاکرات ایک آخری موقع ہیں اور فریقین کو ہر حال میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :