ایران نے بعض پڑوسی ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

اتوار 11 جنوری 2015 19:29

ایران نے بعض پڑوسی ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا عندیہ ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء) ایران نے بعض پڑوسی ممالک کے سیاحوں کے لیے ویزہ کی شرط ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سفارتی و پارلیمانی امور حسن قشقاوی کا کہنا ہے کہ تہران ایسے پڑوسی ملکوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کرنے کے لیے تیار ہے جو ایرانی شہریوں کو اپنے ہاں بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت دینے کی پالیسی اختیار کریں گے۔

(جاری ہے)

قشقاوی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں خلیجی ریاست کویت نے ایرانی سیاحوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کی ہے۔ تہران بھی اس کے جواب میں کویتی سیاحوں کے لیے ویزہ پالیسی ختم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے سیاحتی جزیرے میں مکمل طور پر امن وامان قائم ہے اور پچھلے کئی سال سے وہاں پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ بیرون ملک سے سیاح اس جزیرے کا رخ کر رہے ہیں۔ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ مذہبی مواقع پر پڑوسی ممالک کے شہریوں کی ایران کے مقدس مقامات کی زیارت کے لیے ویزہ فری پالیسی شروع کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری مذہبی مقامات پر حاضری دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :