سول عدالتوں کی طرف سے آٹھ ہزار مجرموں کو سنائی گئی پھانسی کی سزاؤں پر حکومت نے خود عمل درآمد نہیں کیا‘سراج الحق،مدارس پر لگائے گئے الزامات کا حکومت آج تک کوئی ثبوت دے سکی نہ دہشت گردی میں ملوث کسی ایک بھی مدرسے کی نشاندہی کی گئی ،بار بار اختیارملنے کے باوجود دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے حکومت کوئی متاثرکن کارکردگی نہیں دکھاسکی‘مرکزی شوری کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو
اتوار 11 جنوری 2015 20:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11جنوری۔2015ء) امیرجماعت ِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سول عدالتوں کی طرف سے آٹھ ہزار مجرموں کو سنائی گئی پھانسی کی سزاؤں پر حکومت نے خود عمل درآمد نہیں کیا ،مدارس پر لگائے گئے الزامات کا حکومت آج تک کوئی ثبوت دے سکی نہ دہشت گردی میں ملوث کسی ایک بھی مدرسے کی نشاندہی کی گئی ،16دسمبر کے بعد پوری قوم متحد ہوکر حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگئی تھی اور وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خاتمہ کا مینڈیٹ دیا تھا مگر حکومت موقع سے فائدہ اٹھانے میں سو فیصد ناکام رہی ہے ،بار بار اختیارملنے کے باوجود دہشت گردی کے قلع قمع کیلئے حکومت کوئی متاثرکن کارکردگی نہیں دکھاسکی۔
تحفظ پاکستان بل کے نام سے شہریوں کی آزادیوں کو چھینا گیا مگر بدامنی اور دہشت گردی پر قابو پانے کی کوئی عملی شکل سامنے نہیں لائی گئی،حکومت دہشت گردی کو روکنے کیلئے کوئی پیشگی اقدامات نہیں کرسکی،یوں لگتا ہے کہ حکومت کو عوام کے جان ومال اور عزت کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں ،جماعت اسلامی کی شوریٰ نے طے کیا ہے کہ 2015میں بڑے پیمانہ پر رابطہ عوام مہم چلائی جائے گی اور جماعت اسلامی کے دروازے عام آدمی کیلئے کھول دیئے جائیں گے ،ملک بھر میں ممبر سازی مہم چلا کر ایک کروڑ لوگوں کو جماعت کے ممبر ،کارکن اوررکن بنایاجائے گا ،رابطہ عوام مہم میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر نوجوانوں ،کسانوں اور محنت کشوں کے بڑے بڑے کنونشن منعقد کئے جائیں گے ،یوتھ پالیسی کے تحت دس لاکھ نوجوانوں کو جماعت میں شامل کیا جائے گا،ملک بھر سے اقلیتوں پر مشتمل پاکستانی برادری کو بھی جماعت میں شامل کرکے ان کا علیحدہ ونگ قائم کیاجائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.