فیصل صالح حیات کا رینٹل پاور بحال کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

اتوار 11 جنوری 2015 21:35

فیصل صالح حیات کا رینٹل پاور بحال کرنے پر عدالت جانے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11جنوری۔2015ء) نواز شریف حکومت کی طرف سے رینٹل پاور یونٹس کو بحال کرنے پر سابق وفاقی وزیر مخدوم سید فیصل صالح حیات نے سپریم کورٹ میں رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات نے اپنی لیگل ٹیم کو نواز شریف حکومت کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مخدوم سید فیصل صالح حیات کی درخواست پر رینٹل منصوبوں کے خلاف فیصلہ دیا تھا اور اس میں کی گئی مبینہ کرپشن کے بیس ارب روپے واپس قومی خزانہ میں جمع کرائے تھے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھی رینٹل پاور منصوبوں کیخلاف عدالت عظمیٰ میں مقدمہ قائم کیا تھا اب خواجہ آصف وفاقی وزیر پانی و بجلی ہیں تو اب خود ان منصوبوں کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کررہے ہیں ان کے خلاف بھی توہین عدالت کا مقدمہ قائم ہوگا۔ مخدوم سید فیصل صالح حیات کے وکیل کھرل نے بتایا کہ باضابطہ منظوری اور رینٹل پاور منصوبوں کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :