سب کے حوصلے بلند ، دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے :راحیل شریف

پیر 12 جنوری 2015 10:50

سب کے حوصلے بلند ، دہشتگردی کیخلاف پوری قوم متحد ہے :راحیل شریف

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) دہشتگردی کانشانہ بننے والے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں یہ قوم ناقابل شکست ہے ، سب کے حوصلے بلند ہیں ۔

(جاری ہے)

آرمی پبلک سکول پشاور میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سکول کا دورہ کیا ۔ انہوں نے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور طلبہ کو سکول میں خوش آمدید کہا ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے ، سب کے حوصلے بلند ہیں ، اس قوم کو کوئی بھی چیز شکست نہیں دے سکتی ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرینگے ۔