مدار س سے معا شر ے میں بے را ہ روی اور جرائم پیشہ افراد کے شر ح میں کمی واقع ہو تی ہے، حا فظ محمد اصغر

پیر 12 جنوری 2015 16:31

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء) جمعیت علما ء اسلا م نظر یا تی کے صو بائی سیکر ٹر ی اطلا عا ت حا فظ محمد اصغر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مدا ر س میں معاشرے کے غر یب طلبا ء کیلئے مفت اور بلا فیس پڑھا تے ہیں اور اس کی تعمیر و تر قی میں حکومت کا نہیں بلکہ عوام کے صدقا ت اور ز کوا ة کا کر دا ر ہے انہوں نے کہا کہ مدار س سے معا شر ے میں بے را ہ روی اور جرائم پیشہ افراد کے شر ح میں کمی واقع ہو تی ہے کیونکہ دینی مدا ر س معاشرے کی اصلاح اور ترقی کیلئے شب و روز معر وف ہے اور معاشرے میں جو لا دین طبقات ہیں انہیں دینی مدارس کی مقبولیت اور معا شرے میں اسکااثر و رسوخ جو کہ مثبت کردار کا حامل ہے اور وہی سکیولر اور نا م نہاد روشن خیال مسلمان جنکے ذہنوں پر مغر ب کی تہذیب اور ثقا فت سوار ہے اور وہ نو جوان کو مغرب کی ہمنوا بنا نے کیلئے سر دھٹر کی بازئی لگا رہے ہیں ان نام نہاد مسلمانوں نے اس مملکت کو جتنا نقصان پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم گواہ ہے کہ اس ملک میں کر پشن کا بازار سر گرم ہے اغواء برائے تاوان بھتہ خوری اور مختلف قسم کے جرائم میں ملو ث ملزمان کا تعلق مدار س سے نہیں بلکہ ملک کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ہیں اور اپنوں نے قائد کے پا کستان کو کرپشن اور بد امنی کاگڑھ بنا دیا ہے اگرملک کی وحدت سرحدوں کے تحفظ اور قومیت کے خا تمے کیلئے جو کردار ادا کیا ہے وہ دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام نے بلا معا و ضہ ادا کیا ہے اور آج ملک میں جتنا بھی امن اور برادر اقوام میں محبت ہے تو علماء کرام انکا مر ہون منت ہیں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کے دوسرے دور حکومت نے بھی مدارس اور مساجد کیخلا ف کاروائیاں شروع کی ہیں لیکن انکا ایجنڈا جوکہ مدا رس کا خاتمہ تھا انکے خاتمے سے پہلے ہی میاں صاحب کی حکومت ختم ہوگئی اور انکا ایجنڈا ادھورا رہ گیا آج انہوں نے اپنے ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پھر مہم شروع کر درکھی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کی نصاب تعلیم میں کوئی حکومتی عمل دخل برداشت نہیں کئیے جائینگے اورنہ ہی دینی مدارس حکومتی فنڈز اورانکی سر پر ستی کی ضرورت رکھتی ہے جو عناصر مدارس کے نصاب میں تبدیلی اور انہیں حکومتی دا ئر ہ کا ر پہلے سے زیادہ مضبو ط اور استحکام کی جا نب سے گامزن ہو جا ئیگا آخر میں انہوں نے کہا کہ 15جنوری کو جمعیت علما ء اسلا م نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتما م ایک عظیم الشان تحفظ دینی مدار س ریلی اور سیا سی سماجی کا رکنوں سے ریلی میں شرکت کیااپیل کی جا تی ہے ۔