حکمران جماعت نے ہردورمیں جھرلو اور جھوٹ کاسہارا لیاہے، یاسر گیلانی

پیر 12 جنوری 2015 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء)پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدسمیت بعض وفاقی وزراء اپنے اپنے منصب کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے ابہام پیداکرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید دہشت گردی کی آڑ میں (ن) لیگ کی دھاندلی ،بدعنوانی اوربدانتظامی پرپردہ پوشی نہیں کرسکتے کیونکہ عوام بیدار اورنااہل حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران میاں مبشریعقوب، ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، مہر فواد، میاں اقبال حمید، چوہدری اسحاق نمبردار، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، عاصم ریاض، عمر دراز سندھو اور ندیم مبشر کے ہمراہ کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت نے ہردورمیں جھرلو اور جھوٹ کاسہارا لیاانتخابی مینڈیٹ کی طرح قومی وسائل میں نقب لگاناان کی فطرت ہے اگرحکمرانوں کادامن دھاندلی سے داغدار نہ ہوتا تووہ مسلسل ڈیڑھ برس تک چارحلقوں کواوپن کرنے میں پس وپیش اورہٹ دھرمی کامظاہرہ نہ کرتے۔