میرپور میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ ویگن اور بس کے کرایوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

پیر 12 جنوری 2015 16:46

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2015ء)کمشنرمیرپورڈویژن وچیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجہ امجدپرویز علی خان نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی پر ڈویژن میرپور میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ ویگن اور بس کے کرایوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ویگن اور بس کے درج ذیل نئے کرائے مقرر ہوئے ہیں۔ میرپورتاکاکڑہ ٹاؤن 30 روپے، میرپور تااسلام گڑھ 50 روپے، میرپورتاچکسواری 90 روپے، میرپور تاڈڈیال 130 روپے، میرپورتاپیرگلی 60 روپے، میرپورپونابراستہ پیرگلی 75 روپے، میرپورتابرجاہ بنڈی 100 روپے، میرپورتاچوکی براستہ پیرگلی 120 روپے، میرپورتاسماہنی 130 روپے، میرپورتاچڑہوئی 120 روپے، میرپورتاجاتلاں 35 روپے، میرپورتاچیچیاں 20 روپے، میرپورتابھمبر70 روپے، میرپورتاافتخار آباد150 روپے، میرپورتاعلی بیگ40 روپے، میرپورتاچترپڑی میڈیکل کالج 20 روپے، میرپورتاکھوئی رٹہ براستہ چڑہوئی اور میرپورتاکوٹلی براستہ ناڑ بس 170 روپے اور ویگن 200 روپے جبکہ ضلع بھمبرمیں چلنے والی چلنے والی گاڑیوں کا بھمبرتاکوٹ جیمل 65 روپے، بھمبرتاجاتلاں60 روپے، بھمبرتابرنالہ 50 روپے، بھمبرتاسماہنی70 روپے، بھمبرتاافتخار آباد70 روپے، بھمبرتاپونا130 روپے، بھمبرتاہری پور140 روپے، بھمبرتاسنگڑھ50 روپے اور ضلع کوٹلی میں چلنے والی گاڑیوں کے کوٹلی تافتح پورتھکیالہ90 روپے، کوٹلی تاسیری 80 روپے ، کوٹلی تاتتہ پانی 70 روپے، کوٹلی تاسرساوہ40 روپے، کوٹلی تاسہنسہ 80 روپے ، کوٹلی تاچڑہوئی براستہ مہاجرکیمپ بس 130 روپے اور ویگن 140 روپے ، کوٹلی تادھنہ 70 روپے، کوٹلی تاہولاڑ 150 روپے مقرر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن کی حدود میں موٹر کیب رکشہ کا کرایہ چھوٹے سٹاپ کا 10 روپے جبکہ سوزوکی ایک کلومیٹرتا دوکلومیٹر 10 روپے ، دوکلومیٹرسے 4 کلومیٹر10 روپے، چارکلومیٹرتا 8 کلومیٹر12 روپے، 8 کلومیٹرتا12 کلومیٹر15 روپے ، 12 کلومیٹرتا16 کلومیٹر 18 روپے مقررکیے گئے ہیں۔اس بات کا فیصلہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی /بورڈ میرپور کے آٹھویں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجہ امجدپرویز علی خان نے کی جبکہ اجلاس میں ممبرریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈی آئی جی پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو عاصم شوکت، ایکسین شاہرات محمود ممتاز راٹھور، ایس ایس پی ضلع بھمبر چوہدری منیرحسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری امجداقبال، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مظہراقبال، چیف موٹروہیکل ایگزامینرو سیکرٹری RTA سید عبدالحمید گردیزی نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایاگیا کہ منظورشدہ کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنا روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی تصورہوگی اور ایسی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ ضبط کرکے منسوخ بھی کیے جاسکتے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں مسافروں سے وصول کیے جانے والے کرایہ کے ٹکٹ کا اجراء کیاجائے گا۔ ٹریفک پولیس ٹکٹ چیکنگ کرئے گی۔ نیاکرایہ نامہ بسوں ، ویگنوں ، سوزوکی موٹرکیپ رکشوں کے علاوہ ٹکٹ بکنگ دفاترمیں نمایاں جگہ آویزاں کیے جائیں گے۔

اجلاس میں طے پایاگیاکہ آئندہ پیٹرولیم مصنوعات میں کمی وبیشی کی صورت میں ٹرانسپورٹر از خود کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے ۔ ٹریفک پولیس چیکنگ کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرئیگی اور گاڑیوں کو ضبط کرکے روٹ پرمٹ بھی منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمد کیاجائے گا پرانی گاڑیوں کی فٹنس کے بعد ہی چلائی جاسکتی ہیں۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹرحضرات سے کہاگیاکہ وہ نئے کرایہ ناموں پرسختی سے عملدرآمد کروائیں اور ٹریف قوانین کی پابندی کے لیے ڈرائیور حضرات کوپابند کریں اوورلوڈنگ کاخاتمہ کیاجائے گاڑیوں کی فٹنس رکھی جائے۔