جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ نے عوامی رابطہ مہم دوبارہ شروع کردی،

کشمیر ی بھارتی حکومت کے کشمیر مخالف ایجنڈے کا توڈ کرنے کے لئے تیار رہیں : ظفر اکبر بٹ، سرکردہ کمانڈرعبدالوحید شیخ اور سینئر صحافی منظور احمد ڈار (ضیاء )کے ساتھ والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 12 جنوری 2015 19:08

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء)جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ نے پیر سے پھر ایک بار باضابطہ طور پر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا ۔ عوامی رابطہ مہم کو اس وقت معطل کیا گیا تھا جب پولیس نے نام نہاد انتخابی عمل کے دوران پارٹی چیرمین ظفراکبر بٹ ، و دیگر لیڈران اور کارکنان کو اکتوبر2014گرفتار کر کے مختلف جیلوں میں مقید کیا تھا۔سالویشن مومنٹ کے چیرمین و کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینر لیڈر ظفراکبر بٹ نے اپنے کئی لیڈران کے ہمراہ جن میں عبدالقیوم ، معراج الدین کشمیری، محمد شعبان، اور اعجاز کشمیری شامل تھے نے چھانہ پورہ، بٹہ مالو ، مالورہ ایچ ایم ٹی، وڈ ون اور راضوان بیروہ کا دورہ کیا اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا ۔

اپنے خطاب میں ظفر اکبر بٹ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت کے کشمیر مخالف ایجنڈے کا توڈ کر نے کے لئے تیار ہوجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے کہا کہ بھارتی حکومت نے مغربی پاکستان کے مہاجرین کو مکمل شہریت دینے کے لئے اقدامات اٹھانے شروع کئے ہیں جو صرف مسلم اکثریت کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر نے کے لئے کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم نے 1947سے بھارت کی کشمیر مخالف سازشیوں کا توڈ کر نے کے لئے قربانیاں پیش کی اور قوم کے اس وقت بھی متحد ہوکر چاہے کہ ان سازشیوں کو ناکام بنا یا جاسکے ۔

انہوں نے کہا قوم اپنے حقوق کے حصول کے لئے پرامن طور پر جدوجہد جاری رکھے گئی اور ان سازشیوں کا کامیاب نہیں ہونے دیں گی ۔ ظفر اکبر بٹ نے اس دوران عوام کو موجود ہ سیاسی صورتحال کے علاوہ سرحدوں پر جاری تناو سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اگر مذاکراتی عمل دوبارہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے شروع کرینگے تو سرحدوں پر بھی امن کا پیغام ہوگا ۔

انہوں نے عوام سے شہداء کشمیر کے مشن کو تحفظ فراہم کر نے کی بھی اپیل کی ۔لوگوں نے اس موقعے پر حریت رہنماء کو یقین دلایا کہ وہ پوری قوت کے ساتھ کشمیر مخالف سازشیوں کا توڈ کرینگے اور اپنے بنیادی حق کو حاصل کر کے ہی رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد انتخابات ان کے لئے بے معنی ہیں اور ان سے ان کے اندر پائے جارہے جذبہ آزادی پر کوئی اثر نہیں پڑیگا ۔

ظفر اکبر بٹ نے محبوس حریت پسند منظور احمد نجار و دیگر محبوسین کی حالت زارکا تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دل کی عارضہ میں مبتلا منظور احمد نجار و دیگر نظربندوں کی رہائی کا پرزور مطالبہ دہرایا۔عوامی رابطہ مہم کے دوران ظفر اکبر بٹ نے بیس کیمپ میں صفہ اول کے آزادی پسند لیڈرعبدالوحید شیخ کے والد غلام محی الدین شیخ کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے را ضوین بیروہ حریت لیڈر کے گھر جاکر افراد خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ عبدالوحید شیخ متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے قریبی ساتھی ہیں اور ان دنوں پاکستان میں ہے ۔ عبدالوحید شیخ اس کے علاوہ شہید لیڈران جن میں محمد مقبول الاہی اور اشرف ڈار کے ساتھی بھی تھے ۔ اس دوران انہوں نے وڈون بڈگام میں سینئر صحافی منظور ضیاء کے گھر جاکر انکی والدہ محترم کے اچانک انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور افراد خانہ کے ساتھ ہمدردی ۔ انہوں نے دونوں حریت پسند وں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جو اپنے والدین کا چہرہ بھی دیکھ نہ پائے ۔