Live Updates

آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لیں گے،عمران خان

پیر 12 جنوری 2015 19:12

آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لیں گے،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں پوری قوت سے حصہ لیں گے اورتحریک آزادی کشمیر سمیت آزادکشمیر کے لوگوں کی معاشی آزادی و سماجی ترقی کی جنگ لڑیں گے۔کارکنان صف بندی کر لیں جلد کشمیر میں تحریک انصاف کی تنظیم نو کریں گے اور کشمیرکا دورہ کر کے تبدیلی کیلئے جدوجہد شروع کریں گے۔

مصدق خان کی تحریک انصاف کیلئے بے شمار قربانیاں ہیں آزادکشمیر میں تحریک انصاف کو منظم کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔ تاریخ کے طویل ترین دھرنے نے بہت کچھ سکھایا۔یوتھ جاگ چکی۔اب کوئی مائی کا لال انصاف پر مبنی نظام بنانے سے نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنماوٴں راجہ مصدق خان،راجہ منصور،قاضی اسرائیل سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

کشمیری رہنماوٴں نے عمران خان کو بتایا کہ آزادکشمیر میں صرف اخراجات پر مبنی بجٹ بنایا جاتا ہے۔ریاست کی اپنی کوئی آمدن نہیں ۔حکومت پاکستان سے ملنے والے فنڈز کا 82 فیصد غیر تر قیاتی اخراجات ہیں باقی 18 فیصد میں حکمران اپنی جیبیں بھرتے ھیں۔معاشی طور پر مستحکم آذاد کشمیر تحریک آذادی اور استحکام پاکستان کا ضامن ھے اس معاملے میں عبوری آئین میں ترمیم کر کے آزاد حکومت کو بااختیار بنانے سمیت وفاقی حکومت کیساتھ نئے سرے سے فنانشل ایگریمنٹ کی ضرورت ہے۔

ہا ئیڈرل اور سیاحت کے شعبوں میں بہتری لا کر آزادکشمیرکو اپنے پاوٴں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ طویل عرصے سے مسلط حکمرانوں نے کرپشن اورنوکریوں میں اقرباء پروری کا بازار گرم کر رکھا ھے۔پڑھے لکھے نوجوان روگار کیلئے دھکے کھارہے ہیں اور نظام تبدیل کرنے کیلئے تیار ھیں۔انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کے عام انتخابات سے قبل بڑی پارٹی بنکر سامنے آسکتی ھے۔

عمران خان نے کشمیری رہنماوٴں کو یقین دلایا ھے کہ جلد ہی آزادکشمیر کا رخ کریں گے۔تنظیم نو کے بعد آزادکشمیر میں دما دم مست قلندر ھو گا۔تبدیلی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے رہنماوٴں کو ذمہ داری دی ھے کہ وہ کارکنان کی صف بندیاں کریں۔ھم کسی آزمائے ھوئے کی بجائے نوجوان قیادت پر یقین رکھتے ھیں۔آزادکشمیر کے نوجوانوں نے دھرنے میں مثالی کردار ادا کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بڑی تحریک کو لیڈ کر سکتے ھیں۔

اطمینان سے محنت جاری رکھیں۔عام انتخابات تک ہم آزادکشمیر میں ایک بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آ جائیں گے اور تحریک آذادی کشمیر سمیت آزادکشمیر کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔عبوری آئین میں ترامیم ہونی اور آذاد حکومت کو بااختیار بنایا جانا چاہیئے۔اس معاملے میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔مجھے خوشی ھے کہ دھرنے میں ہم سب اور خصوصاً نوجوانوں نے بہت کچھ سیکھا اور اب نوجوانوں کو اپنا حق لینا آ گیا ہے یہی وہ تبدیلی ہے جس نے امرا اور حکمران طبقے کے درو دیوار ہلا کر رکھ دئیے ہیں۔

مجھے پورا یقین ہے کہ پاکستان میں انصاف پر مبنی نظام کے قیام کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔کشمیری رہمناوٴں نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارکباد بھی دی اور خوشگوار زندگی کیلئے دعائیں دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :