حکمران خاندان جرأت دکھائیں،مریم نواز کو اپنے بچے سکول بھیجنے چاہئیں‘راضیہ نوید،

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکمران ڈاکٹر طاہر القادری کی سفارشات پر عمل کریں‘ صدر عوامی تحریک ویمن لیگ

پیر 12 جنوری 2015 21:44

حکمران خاندان جرأت دکھائیں،مریم نواز کو اپنے بچے سکول بھیجنے چاہئیں‘راضیہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ مریم نواز کو اپنے بچے سکول بھیجنے چاہئیں، پاکستان حالت جنگ میں ہے، حکمران خاندان جرأت دکھائیں، صرف اپنے بچوں کی جان کی سلامتی چاہنے والے یہی رویہ قوم کے ہر بچے کیلئے اپناتے تو ہمیں سانحہ پشاور کی خونریزی نہ دیکھنا پڑتی، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی سفارشات پر عمل کرے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں راضیہ نوید نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں سیاسی سکیموں کو فی الحال روک دیں اور قومی وسائل تعلیمی اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے پر خرچ کریں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ قوم کو جواب دے کہ پاکستان پر گزشتہ 40سال سے حکومت کرنے والی یہ جماعتیں تعلیمی اداروں کو چاردیواری بھی مکمل کیوں نہیں کراو سکیں؟ مرکزی صدر شعبہ خواتین نے کہا کہ اب دوبارہ اگر کسی سکول یا بچے کو نقصان پہنچا تو قوم حکمرانوں کو گریبان سے پکڑے گی۔