دھرنا ضرور دیں مگر اب گھر پر ہی دھرنا دیں تو بہتر ہوگا،حافظ حسین احمدکا عمران کو مشورہ،

جے یوآئی(ف)عمران خان کواسمبلی سے ”دیس نکالا“دلوانے کیلئے بھرپور کردار اداکریگی ،صحافیوں سے بات چیت

پیر 12 جنوری 2015 23:31

دھرنا ضرور دیں مگر اب گھر پر ہی دھرنا دیں تو بہتر ہوگا،حافظ حسین احمدکا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدنے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کومشورہ دیاہے کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعداب گھرپرہی دھرنادیں توبہترہوگااورکہاہے کہ جے یوآئی(ف)ان کوپارلیمنٹ سے ”دیس نکالا“دلوانے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریگی۔پیرکواسلام آبادسے کوئٹہ روانگی سے قبل سینئرصحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعدہم چاہتے ہیں کہ وہ اب دھرناضروردیں لیکن ان کادھرناگھرپرہوناچاہئے وہ پارلیمنٹ سے پہلے ہی بہت الرجک ہیں اورانہوں نے استعفیٰ بھی دیدیاہے جسے سازش کے تحت سپیکرمنظورنہیں کررہے ۔

جے یوآئی نے اب ان سے تعاون کافیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پارلیمنٹ سے غیرحاضری اس حدتک پہنچ چکی ہے کہ اب انہیں قومی اسمبلی سے دیس نکالادے دیناچاہئے ۔اس مقصدکیلئے جے یوآئی نے تحریری درخواست سپیکرکودی تھی لیکن انہوں نے حسب سابق عمران خان کوبچانے کی کوشش کی ہے اوراب پھرہم باضابطہ طورپریہ درخواست مووکریں گے ۔حافظ حسین احمدنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اب گھرکوزیادہ وقت دیں ،اس مقصدکیلئے عمران خان کی اہلیہ کے حق میں ہماری رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشورقومی اسمبلی میں تحریک پیش کریں گی تاکہ عمران خان کوگھرمیں رہنے کاموقع مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :