پاک امریکہ ورکنگ گروپ اجلاس، نفاذقانون اورانسداد دہشتگردی کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق،
پاک۔امریکہ نفاذقانون وانسداد دہشتگردی ورکنگ گروپ اجلاس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں ،بشمول انسداد دہشت گردی، قانون کی حکمرانی، انسداد منشیات اور سرحدی نگرانی پر بات چیت امریکہ کا پاکستان میں دہشتگری کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم عمل سویلین اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے اعانت کا اعادہ ، امریکہ اسکولوں کے معصوم بچوں، عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کرنے اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے والے گروہوں کی پرتشدد اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے،امریکہ عمومی سفیر
پیر 12 جنوری 2015 23:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء ) امریکہ اور پاکستان نے ورکنگ گروپ اجلاس میں نفاذقانون اورانسداد دہشتگردی کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ امریکہ نے پاکستان میں دہشتگری کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم عمل سویلین اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے اعانت کا اعادہ کیا، امریکہ کی عمومی سفیر اور انسداد دہشت گردی کیلئے رابطہ کار ٹینا کیڈاناوٴ ، داخلہ سیکرٹری شاہد خان اور خارجہ سیکریٹری اعزاز چوہدری نے پیر کو وزارت خارجہ اسلام آباد میں پاک۔
امریکہ نفاذقانون وانسداد دہشتگردی ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کیا۔ گروپ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں ،بشمول انسداد دہشت گردی، قانون کی حکمرانی، انسداد منشیات اور سرحدی نگرانی پر بات چیت کی۔(جاری ہے)
افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ڈین فیلڈ مین، نیشنل سکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر جیف ایگرز، پاکستان میں امریکہ کے سفیر رچرڈ اولسن اور دیگر امریکی حکام نے ورکنگ گروپ میں شرکت کی۔
سفیر کیڈاناوٴ نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ امریکہ اسکولوں کے معصوم بچوں، عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کرنے اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے والے گروہوں کی پرتشدد اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان اور امریکہ اپنے شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے ،دونوں ملکوں کی سرحدوں کو زیادہ محفوظ بنا نے اوراپنے لوگوں کے محفوظ مستقبل کے لئے باہمی تجربات سے مستفید ہوتے رہیں گے۔ ورکنگ گروپ پاک۔ امریکہ تزویراتی مذاکرات کا ایک اہم حصہ ہے۔ مارچ 2010ء میں اپنے آغاز کے بعد اس گروپ کا یہ چوتھا اجلاس ہے۔ اس جلاس میں امریکی اور پاکستانی وفود نے عسکریت پسندی اور تشدد آمیز انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کو تیز کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا اور پاکستانی حکام نے امریکی وفد کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تشکیل دیئے جانے والے قومی لائحہ عمل کے مختلف نکات کا جائزہ پیش کیا۔ سفیر کیڈاناوٴ نے منصوبے کے اْن حصوں کو اجاگر کیا جن کے موٴثر نفاذ میں امریکی اعانت استعمال کی جا سکتی ہے۔گروپ نے دہشتگردی کی مالی امدادکو روکنے اور پاکستان اور خطے میں دیسی ساخت کی دھماکہ خیز اشیاء کی تیاری کیلئے درکار اجزاء مہیا کرنے والے غیرقانونی گروہوں کی بیخ کنی کیلئے مشترکہ ذرائع پر بھی بات چیت کی۔ سفیر کیڈاناوٴ اور داخلہ سیکرٹری شاہد خان نے اجلاس کے اختتام پر نفاذقانون اورانسداد دہشتگردی کیلئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ امریکہ نے پاکستان میں دہشتگری کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم عمل سویلین اداروں کی استعداد بڑھانے کیلئے امریکی اعانت کا اعادہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.