جماعت اسلامی کا ملک بھر میں اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے ربطہ عوام مہم شروع کرنے کا فیصلہ،

رابطہ عوام مہم میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر نوجوانوں ،کسانوں اور محنت کشوں کے بڑے بڑے کنونشن منعقد کئے جائیں گے‘یوتھ پالیسی کے تحت دس لاکھ نوجوانوں کو جماعت میں شامل کیا جائے گا، ملک بھر سے اقلیتوں پر مشتمل پاکستانی برادری کو بھی جماعت میں شامل کرکے ان کا علیحدہ ونگ قائم کیاجائے گا، فیصل آباد سمیت ملک بھر سے ایک کروڑ نئے افرادکو جماعت اسلامی کاممبر بنایاجائے گا

پیر 12 جنوری 2015 23:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء) جماعت اسلامی نے ملک بھر میں اپنے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے ربطہ عوام مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے فیصلوں کی روشنی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2015 کو رابطہ عوام مہم کا سال قرار دے کربڑے پیمانہ پرممبرسازی مہم شروع کر نے کاعلان کیا ہے اس سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھر سے ایک کروڑ نئے افرادکو جماعت اسلامی کاممبر بنایاجائے گا ۔

رابطہ عوام مہم میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر نوجوانوں ،کسانوں اور محنت کشوں کے بڑے بڑے کنونشن منعقد کئے جائیں گے ۔یوتھ پالیسی کے تحت دس لاکھ نوجوانوں کو جماعت میں شامل کیا جائے گا،ملک بھر سے اقلیتوں پر مشتمل پاکستانی برادری کو بھی جماعت میں شامل کرکے ان کا علیحدہ ونگ قائم کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری2015ء کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کے بعد المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی نے طے کیا ہے کہ اسٹیٹس کو کی مخالف جماعتوں کو متحد کرکے اس کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے گی ، مٹھی بھر کرپٹ اشرافیہ گزشتہ 68سال سے ملکی وسائل پر قابض ہے جس نے سیاست معیشت اور تمام اداروں کو یرغمال بنارکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا کام بس بل اور ٹیکس ادا کرنا رہ گیا ہے ، حکمران غریبوں کی خون پیسنے کی کمائی کو اپنے شاہانہ اخراجات میں ضائع کردیتے ہیں ،غریبوں کے نام پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے قرضہ لیا جاتا ہے جس کی ایک پائی بھی غریبوں کے کام نہیں آتی بلکہ یہ قرضے کرپشن کے پروردہ حکمرانون کے بیرونی اکاؤنٹس میں جمع ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی شوریٰ نے طے کیا ہے کہ امسال بھی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منایا جائے اس سلسلہ میں ملک بھر میں ریلیاں جلسے جلوس اور کشمیر کانفرنسز منعقد کی جائیں گی کیو نکہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ، سات لاکھ سات قابض بھارتی فوج کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہی ہے ،حکمران آلو پیاز اور کرکٹ ڈپلو میسی کے ذریعے بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھا ر ہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :