مقبوضہ وادی میں گورنر راج کے نفاذ سے بھارتی مکروہ عزائم کھل کر سامنے آ گئے ،راجہ فیصل ممتاز راٹھور

منگل 13 جنوری 2015 15:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں گورنر راج کے نفاذ سے بھارتی مکروہ عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور اور مودی سرکار کا چہرہ واضح دکھائی دینے لگا ہے۔ انہوں نے کہا اب سنگینوں کے سائے تلے بھارتی ٹڈی دل افواج کسی صورت کشمیریوں کا پیدائشی حق حق خود ارادیت زیادہ دیر تک غضب نہیں رکھ سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کشمیریوں نے لازوال جانی ومالی قربانیوں کی جو داستان رحم کی ہے اور کر رہے ہیں وہ تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے جبکہ آزاد خطہ میں قائم عوامی حکومت تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر فلیش پوائنٹ بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل پیپلز پارٹی کا حقدار بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لئے سنجیدہ کوشش کر کے عالمی امن کو لاحق خطرات سے محفوظ کر سکتا ہے اگر اقوام متحدہ نے اب بھی اپنی خاموشی کو نہ توڑا تو پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ کشمیری آزادی رائے شماری کے ذریعے الیکشن کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :