چین میں ایپل مین گرفتار

منگل 13 جنوری 2015 15:49

چین میں ایپل مین  گرفتار

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) پڑوسی ملک ہانگ کانگ سے جسم کے ساتھ 94 اسمارٹ فونز چپکا کر چین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 'آئی فون کی زرہ بکتر' پہنے مذکورہ شخص کی تصاویر انٹرنیٹ پر عام ہونے کے بعد پورے ملک میں اسمگلر کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے اسمگلر کی آن لائن تصاویر میں اسے کپڑوں کے اندر متعدد اسمارٹ فونز ٹیپ سے چپکائے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ دیکھنے والے اس کا مشہور کامک کردار سپر ہیرو 'آئرن مین' سے موازنہ کر رہے ہیں۔

چینی مقامی اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق اسمگلر کو جنوبی شہر شینزن سے گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جب وہ شخص میٹل ڈیٹیکٹر گیٹ سے اندر داخل ہوا تو ایک بہت زوردار اور واضح الارم بجنے لگا۔

(جاری ہے)

چین میں ٹوئٹرجیسی سینا ویبو ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین نے گرفتار کیے گئے شخص کو 'ایپل مین' کا خطاب دیا ہے۔ یہ لفظ چینی کرداروں جیسے سپر پیروز خصوصاً آئرن مین کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی فونز اگرچہ چین میں تیار کیے جاتے ہیں تاہم یہ ملک میں نسبتاً مہنگے ہیں، جبکہ صارفین کو موبائل کمپنیز کے ساتھ کافی طویل المدتی کانٹریکٹ پر سائن بھی کرنے پڑتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہانگ کانگ سے ان اسمارٹ فونز کی غیر قانونی درآمدات بھی نہایت عام ہے۔ ہانک کانگ ایک سابق برطانوی کالونی ہے، جو اگرچہ چین کے زیر انتظام ہے تاہم 'ایک ملک ، دو نظام' کے اصول کے تحت تجارتی قوانین کانگ کانگ کے اپنے مروجہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :