حاجی غلام دستگیر بادینی نے نوشکی کی عوام کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں اسکی مثال نہیں ملتی، مفتی نوراحمد

منگل 13 جنوری 2015 17:25

تفتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) تفتان کے دکاندروں اور علاقہ جورکین کے قبا ئلی رہنماوں مفتی نور احمد بادینی جمیل آحمد بادینی قدرت اللہ بادینی بلال محمد حسنی حافظ رمضان بادینی عبدالقادر بادینی محمد اعجاز بادینی نے اپنے بیان میں کہا کہ حاجی غلام دستگیر بادینی نے جو خدمات نوشکی کے عوام کیلئے سر انجام دی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ نوشکی کے دوردراز علاقوں کو پہلی بار ترجیح دی گئی ہے علاقہ ڈاک اور سر مل وغیرہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے جس سے عوام کو بھر پور ریلیف مل گئی ہے اور عوام ترقیاتی کاموں سے مستفید ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ ڈاک زاروچاہ میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پکی سڑک بنانے سے عوام کے دیرینہ مسلہ حل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عوام ایم پی اے نوشکی کے ہاتھ مضبوط کریں۔