ڈنمارک کی وزیراعظم فرانسیسی محل کی سیڑھیوں پر گر پڑیں

منگل 13 جنوری 2015 17:27

ڈنمارک کی وزیراعظم فرانسیسی محل کی سیڑھیوں پر گر پڑیں

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم ہیلے تھروننگ فرانس میں دہشت گردی کے خلاف عالمی ملین مارچ میں شرکت کے موقع پر فرانسیسی صدارتی محل سے نکلتے ہوئے سیڑھیوں سے گر پڑیں جس کے بعد ان کے ہمراہ دو اہم شخصیات نے انہیں اٹھانے میں مدد کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہیلے تھروننگ کے ساتھ پیش آئے اس واقعے کی ایک ویڈیو فوٹیج تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہے جس میں انہیں سیڑھیوں سے اترتے ہوئے منہ کے بل گرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب عالمی رہنماء فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کے بعد مختلف عالمی رہنماء صدارتی محل سے باہر نکل رہے تھے کہ اس دوران سیڑھیاں اترتے ہوئے ڈینش وزیراعظم اونچی ایڑی والے جوتے میں پائوں مڑنے کی وجہ سے گر پڑیں۔ -

متعلقہ عنوان :