دہشتگردوں نے ہماری نرمی کو کمزوری سمجھ لیا ،آہنی ہاتھوں سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے ‘ عابد حسین صدیقی

منگل 13 جنوری 2015 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر ملکی سیاسی قیادت کا متفق ہونا پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید ہے ،دہشت گردوں نے ہماری نرمی کو ہماری کمزوری سمجھ لیا ہے اس لئے ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چےئرمین بلال بھٹو نے سب سے پہلے دہشتگردی کے خلاف موثر آواز اٹھائی اور کہا کہ اس لعنت سے طاقت کے ذریعے ہی نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی قیادت کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے دہشتگردی اور دہشتگردوں کو شکست دینے کے لیے قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی تمام دنیا کی سلامتی اور امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ قوم دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے کے لیے متحد ہے۔