تیل کی عالمی قیمتوں کو تحفظ نہیں دے سکتے،یو اے ای ،

شمالی امریکن سہالے میں بڑھتی ہوئی تیل پیداوار پر قابو پانے کی ضرورت ہے،وزیر توانائی سہیل المرزوئی

منگل 13 جنوری 2015 20:28

تیل کی عالمی قیمتوں کو تحفظ نہیں دے سکتے،یو اے ای ،

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء)متحدہ عرب امارات نے منگل کے روز کہا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں کو تحفظ نہیں دے سکتا جو جون کے بعد سے مندی کا شکار ہیں اور دلیل پیش کی ہے کہ بڑھتی ہوئی شمالی امریکن سہالے تیل پیداوار پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔یو اے ای کے وزیر توانائی سہیل المرزوئی نے کہا کہ ہم ایک خاص قیمت پر تیل کو تحفظ فراہم کرنے کا عمل جاری نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ابوظہبی میں گلف انٹیلی جنس یو اے ای انرجی فورم کے شرکاء کو بتایا کہ ہم نے سہالے تیل سے اوورسپلائی دیکھی ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔تیل قیمتیں منگل کے روز ایشیائی مارکیٹ میں چھ سال کے عرصے میں کم ترین سطح کی طرف مسلسل بڑھتی ہوئی دیکھی گئی ہیں۔فروری کیلئے برینٹ خام تیل کے سودے 75سینٹس کمی کے ساتھ 46.68ڈالر فی بیرل میں طے پائے جو کہ اپریل 2009ء کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔پیر کو اس میں 5فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی تھی جو کہ 50ڈالر سے تھوڑی نیچے رہی تھی۔