سندھ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی،

اسکول کے اوقات کار میں اسٹاف اور طلبہ موبائل فون استعمال نہ کریں‘وزیر تعلیم

منگل 13 جنوری 2015 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جنوری2015ء ) سندھ کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، وزیر تعلیم کہتے ہیں کہ اسکول کے اوقات کار میں اسٹاف اور طلبہ موبائل فون استعمال نہ کریں۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسکول اوقات میں طلبہ اور اسٹاف کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسکولوں میں اسٹاف اور طلبا موبائل استعمال نہ کریں، انتظامیہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

متعلقہ عنوان :