فرقہ واریت پھیلانے والوں مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے،نواز شریف

بدھ 14 جنوری 2015 12:48

فرقہ واریت پھیلانے والوں مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے،نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے صدر مملکت ممنو ن حسین سے ملاقات کی جس میں جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور معاشی ترقی کے امور پر تبادکہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے تاجروں کے وفد سے ملاقت سے قبل صدرمملکت سے مشاور ت کی جس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت تاجروں کے لیے سہولیات کا معاملہ بھی زیربحث آیا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ بجلی کی پیداوار بڑھانا حکومت کی پہلی ترجیحات میں سے ہے اور حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کو آسانیاں فراہم کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے تمام تر قدامات کیے جارہے ہیں ۔

اس موقع پر اصدر ممنون نے کہاکہ ملک کی معیشت کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہو ارہاہے اور حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کو تمام سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر کہاکہ ملک اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے اور اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 20نکاتی ایجنڈا تیار کیا ہے جس پر عمل کرکے ملک کو دہشت گر دی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔وزیراعظم نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ فرقہ واریت پھیلانے والوں کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے دہشت گردی ختم کی جاسکتی ۔

متعلقہ عنوان :