ہوائی سفر کی تاریخ میں ایک تاریخی واقعہ۔۔۔!

بدھ 14 جنوری 2015 15:12

ہوائی سفر کی تاریخ میں ایک تاریخی واقعہ۔۔۔!

کہتے ہیں یار دوستوں کے ساتھ سفر کرنے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے سارا راستہ ہی باتوں خوش گپیوں اور ہلے گلے میں گزرتا ہے مگر بروکلین کے شہری او لیری کے ساتھ ہونے والے دلچسپ و عجیب واقعے نے انہیں اکیلے ہونے کے باوجود بے حد لطف دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کچھ یوں ہوا کہ اولیری کی فلائیٹ لیٹ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ہوٹل میں رکے رہے اور جب وہ سفر کے لئے جہاز میں سوار ہوئے تو ان حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ وہ جہاز میں سفرکرنے والے واحد مسافر ہیں جبکہ باقی تمام مسافروں کی فلائیٹ کو ری شیڈول کر دیا گیا تھا۔

جہاز کی روانگی سے قبل اولیری اپنے دوستوں کو ٹویٹر کے ذریعے تمام صورتحال سے آگاہ کرتے رہے اور ثبوت کے طور پر ایک اٹیینڈنٹ سے اپنی تصویر بھی بنوا کر اپ لوڈ کی،تاہم روانگی سے قبل صرف ایک اور مسافر کو بھی جہاز میں سوار کر لیا گیا۔ٹویٹر پر اولیری کی تصویر دیکھ کر ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ "شکر ہے تم نے اپنے بال کٹوا لئے ہیں"