پاکستان کے سیاسی حالات پر سیاسی لیڈر شپ کو سنجیدہ فیصلے کرنا ہونگے ،محمد مطلوب انقلابی

بدھ 14 جنوری 2015 16:03

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) وزیر تعلیم و کالجز ہائرایجوکیشن آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی حالات پر سیاسی لیڈر شپ کو سنجیدہ فیصلے کرنا ہونگے ایک طرف دہشت گردی پاکستان کے لیے خطرہ ہے اور دوسری طرف حکومتی ٹیم پاکستان میں سنجیدہ فیصلے لینے سے قاصر ہے جو جمہوریت کے لیے خطرہ ہے اس وقت پاکستان کے حالات کشیدگی کے متحمل نہیں ہو سکتے تمام تر معاملات قومی نمائندوں کے ذریعے پارلیمنٹ کے اندر حل ہونے چاہیے پاکستان میں جمہوریت کے خلاف اگر کوئی سازش ہوئی تو خدا نہ کرے پاکستان کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی سیاسی کارکنان کوشش کریں کہ ذاتی کاموں کے بجائے مجموعی کاموں پر یوجہ دیں تاکہ لوگوں کو برابری کی بنیاد پر کاموڈیٹ کیا جا سکے سیاست میں رواداری ہی امن و سکون کے باعث بنتی ہے ایک دوسرے کو برداشت کر کے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے ملکی حالات کے پیچھے عالمی سازشیں نظر آ رہی ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد اور جمہوریت کی بقاء کو اولین تر جیح کے ساتھ اہمیت دینی چاہیے اصلا حی پہلو کی خاطر احتجاج کر نا ہر اپوزیشن پارٹی اور عوام کا حق ہے حکومت کو ان لوگوں کی سننا چاہیے اور ان کی جائز بات ماننی چاہیے ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم و کالجز ہائر ایجوکیشن آئی ٹی بورڈ ٹیوٹا محمد مطلوب انقلابی نے آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ بادشاہت قائم کرنے سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہو گا جس کا کوئی بھی سوجھ بوجھ رکھنے والا شہر ی متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں پہلے پاکستان کی بنیاد پر ہع سوچ آگے بڑھانی چاہیے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد کشمیر کی عوام کی خوشحالی کا دور شروع ہے موجودہ حکومت کی تعلیمی اور مواصلاتی شعبے میں ترقی قابل فخر ہے اب موجودہ حکومت کی ترجیح روزگار کے مواقعے فراہم کرنا ہے جس کے بارے میں حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کر نے کوششوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :