انڈیا میں ہوا ایک ہولناک واقعہ۔۔!

لکھنوٴ میں واقعہ بھارت کے مشہور دریا گنگا میں 102 لاشیں تیرتی ہوئی ملیں

بدھ 14 جنوری 2015 16:11

انڈیا میں ہوا ایک ہولناک واقعہ۔۔!

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) لکھنوٴ میں واقعہ بھارت کے مشہور دریا گنگا میں 102 لاشیں تیرتی ہوئی ملیں۔ جس سے دریا کے پانی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ لاشیں شمالی ریاست اتر پردیش میں شمشان کے قریب تیرتی ہوئی ملیں، جہاں تمام لاشیں کتوں اور پرندوں سے گھری ہوئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاشوں کی حالت بد ترین تھی اور اکثر لاشیں پھول کر سڑ چکی تھیں۔

حکام کے مطابق 102 لاشیں مل چکی ہیں لیکن ان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی مجسٹریٹ سومیا اگروال نے اے پی کو بتایا کہ ریاست اتر پردیش کے گاوٴں پری یار میں 102 لاشیں دریا میں تیرتی ہوئی ملی ہیں جو کہ بری طرح گل سڑ چکی ہیں جس کے باعث ان کی شناخت یا ایٹاپسی ہونا تقریبا ناممکن ہے۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ لاشوں کی شناخت کے فوری بعد ان کو دفنا دیا جائے گا تا کہ بیماریوں کے پھیلاوٴسے محفوظ رہا جا سکے۔

اس حوالے سے حکام سے سوالات کیے جا رہے ہیں کہ ایک وقت میں اتنی لاشیں کیسے مل سکتی ہیں ۔ تاہم لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے تا کہ ان کی شاخت کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی علم ہو سکے کہ یہ لاشیں کہاں سے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس دریا میں لاکھوں ہندوستانی اپنے پیاروں کی راکھ بہاتے ہیں

متعلقہ عنوان :