القاعدہ یمن نے فرانسیسی جریدے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

بدھ 14 جنوری 2015 16:25

القاعدہ یمن نے فرانسیسی جریدے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) القاعدہ گروپ یمن نے فرانسیسی جریدے ’چارلی ہیبڈو‘ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی جس کے نتیجے میں ملعون کارٹونسٹ سمیت 12افراد مارے گئے تھے ۔ عالمی میڈیاکے مطابق گروپ نے ایفل ٹاور کے تحلیل ہونے کی تصویر کے ساتھ ذمہ داری قبول کی ۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ پر جاری ایک ویڈیو بیان میں القاعدہ گروپ کے شیخ نصربن علی ال آنسی نے کہاکہ توہین آمیز کارٹون چھاپنے کا بدلہ لیاہے ، ہدف چنا، منصوبہ بندی اور مالی معاونت کی ،فرانس مزید حملوں کے لیے بھی تیار رہے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ حملہ کرنیوالے دوافراد اصلی ہیرو ہیں جبکہ پولیس پر فائرنگ والا محض اتفاقی واقعہ تھا۔ یادرہے کہ مذکورہ جریدے نے حملے کے بعد اپنا عملہ ایک دوسرے جریدے کے دفترمیں منتقل کردیااور حملے کے بعدجاری ہونیوالے اپنے پہلے جریدے کے سرورق پر پھر توہین آمیز کارٹون چھاپ دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :