چین کے صوبے سنکیانگ میں عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کردی گئی

بدھ 14 جنوری 2015 16:41

چین کے صوبے سنکیانگ میں عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے پر پابندی ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) چین کے صوبے سنکیانگ میں عوامی مقامات پر خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے مسلم اکثریتی صوبے سنکیانگ کے دارالحکومت ارمچی کی انتظامیہ نے شہر کے عوامی مقامات پرخواتین کے برقع پہننے پر پابندی کا قانون حتمی منظوری کیلئے صوبائی انتظامیہ کو بھجوایا تھاجہاں سے منظوری کے بعد اب یہ قانون عملی طور پر نافذ کردیا گیا مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا مقصد شہر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے بڑھتی کارروائیوں کی بدولت امن و امان کو قابو میں رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سنکیانگ میں گزشتہ کئی برسوں سے علیحدگی پسند کارروائی کررہے ہیں جس کے پیش نظر گزشتہ برس سنکیانگ میں کھیلوں کے مقابلوں کیدوران پبلک ٹرانسپورٹ میں برقع پوش خواتین اور داڑھی والے افراد کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :