عشق رسول ﷺ اور جذبہ جہاد اسلام کا حصہ ہے ،نکالنے کیلئے یہودو نصاریٰ کے ایجنٹ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں،بلال سلیم قادری

بدھ 14 جنوری 2015 17:54

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2015ء) سربراہ سنی تحریک علامہ بلا ل سلیم قادری نے کہاہے کہ عشق رسول ﷺ اور جذبہ جہاد اسلام کا حصہ ہے جسے نکالنے کیلئے یہودو نصاریٰ کے ایجنٹ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختون خواہ سے آئے ہوئے علماء کرام کے وفد سے قادری ہاؤ س میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یہودو نصاریٰ کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستانی میڈیا کچھ عناصر ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں پاکستانی میڈیا زمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی صفوں میں چھپے اسلا م دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں انہوں نے کہاکہ کچھ نام نہاد اینکر پرسن اور نااہل سیاست دان غازی علم دین شہید کے مثال دیکر ممتاز قادری کو تنقید کا نشانہ بنا نے والے بیرونی آقاؤں کی وکالت کر رہے ہیں جن کو دین کی الف بے کا پتہ نہیں وہ اسلامی حدود کی لب کشائی کرنے سے کریز کریں انہوں نے کہاکہ یہود نصاریٰ کے ایجنٹ غازیان اسلام کے خلاف بدزبانی کرکے مسلمانوں میں اشتعال نہ پھیلائیں انڈیا اور امریکہ کے تنخواہ دار 295cکو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جسکی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :