حافظ آباد میں حکومتِ جاپان کی مالی امداد سے قائم سائنس لیبارٹری اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح
بدھ 14 جنوری 2015 18:36
ا سلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) پاکستان میں جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے حکومتِ جاپان کی طرف سے فراہم کردہ مالی معاونت سے حافظ آباد کے دیہات ساکھی میں قائم کی جانے والی سائنس لیبارٹری اور حافظ آباد شہر میں تعمیر کیے جانے والے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا آج باضابطہ طور پر افتتاح کیا۔ جاپان کی حکومت نے اِ ن منصوبوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی غیر سرکاری تنظیم راج انٹرنیشنل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ٹرسٹ کو US$113264 کی مالی امداد فراہم کی تھی۔
حافظ آباد کے دیہا ت ساکھی میں راج انٹرنیشنل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ ٹرسٹ کے لڑکیوں کے سکول میں سائنس لیبارٹری قائم کرنے کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے جہاں تمام طالب علم مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔(جاری ہے)
جبکہ حافظ آباد شہر میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر تعمیر کرنے کا مقصد علاقے کی خواتین کو ہنر سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے جو اُن کے لیے روز گار کے حصول میں معاون ثابت ہو۔
جاپان کے سفیر ہروشی اِنوماتا نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حکومتِ جاپان نے وزیرِ اعظم شنزو آبے کی مضبوط قیادت میں جاپان اور دیگر ممالک میں خواتین کو بااختیار بنانے کو اہم ترجیح دی ہے اور آج کے یہ منصوبے اِس عہد کی ایک مثال ہیں۔ اُنھوں نے اِس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ منصوبوں سے نہ صرف لڑکیوں کو بہتر تعلیم اور مقامی لوگوں کو ہنر سیکھنے کے مواقعے میسر ہوں گے بلکہ اِس سے جاپان اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان دوستی کے رشتے کو مذید مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.