سعودی عرب غیر ملکیوں کے خاندانوں کیلئے آن لائن وزٹ ویزا حاصل کرنے کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری میں
بدھ 14 جنوری 2015 20:39
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جنوری۔2015ء) عرب میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ داخلہ عنقریب سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے خاندانوں کیلئے آن لائن وزٹ ویزا حاصل کرنے کی سہولت متعارف کروانے والا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر ملکیوں کے لئے قائم دفاتر میں رش کم کرنا اور وقت کی بچت ہے۔مزید یہ کہ غیر ملکیوں کو اپنے رشتہ داروں کیلئے وزٹ ویزا حاصل کرنے کیلئے مختلف قسم کے کاغذات بھی درخواست کے سات جمع نہیں کرانا پڑیں گے۔
کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے پائلٹ پراجیکٹ متعارف کروایا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد مکمل طور پر اس نظام کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ غیر ملکیوں پر یہ لازم ہوگا کہ وہ درخواست میں اپنے کوائف بالکل درست داخل کریں اور پاسپورٹ پر نام درخواست اور دیگر کاغذات میں درج نام میں ذرا سا بھی فرق نہیں ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
مزید یہ کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنے رشتہ داروں (جن کے لئے وہ ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں) کی مکمل ذمہ دری بھی اٹھانا ہوگی، ان کی انشورنس اور رہائش کا بندوبست کرنا ہوگا۔ مزید یہ کہ دورے کی وجوہ بھی واضح طور پر بیان کرنا ہوگی۔ وزٹ ویزا پر آنے والوں کو حج یا عمرہ کی اجازت نہ ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.