پشاور، تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے،ٹیچرایسوسی ایشن

بدھ 14 جنوری 2015 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن (اپسا) خیبر پختونخوا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اس سلسلے میں اپسا نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت ضلعی صدر ظفر اقبال ‘ سینئر نائب صدر رشید خان ڈ جنرل سیکرٹری ارشد اور دیگر کر رہے تھے ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرے نہ کہ تعلیمی اداروں سے تحفظ مانگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں تحفظ کے نام پر پولیس گردی کی جارہی ہے اور این او سی کے نام پر تعلیمی ادارے بند کئے جا رہے ہیں ۔ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے تمام تر ذمہ داری تعلیمی اداروں پر ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرے ‘ سیکورٹی گارڈز اور باؤنڈری والز کی تعمیر کے علاوہ کسی قسم کی غیر قانونی بات کو تسلیم نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :