مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-137رائے منصب خان کھرل انتقال کر گئے

بدھ 14 جنوری 2015 22:15

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حلقہ NA-137رائے منصب خان کھرل انتقال کر ..

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) ننکانہ صاحب کے حلقہ NA-137سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رائے منصب خان کھرل انتقال کرگئے مرحوم انتہائی شریف سیاست دان تھے وہ اپنی شرافت کے بل بوتے پر پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور دو مرتبہ ممبر پنجاب اسمبلی بھی رہے اور مرحوم پرانے مسلم لیگی تھے وہ عرصہ دراز سے شوگر اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور رات گئے وہ اپر مال لاہور اپنی رہائش پر فوت ہوگئے انکی وفات کی خبر حلقہ میں ملنے پر مسلم لیگی کارکن اور عزیز اقارب پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے ۔