کراچی :منگھوپیر قبرستان سے2 بچوں کی لاشیں نکالنے کا انکشاف

بدھ 14 جنوری 2015 22:22

کراچی :منگھوپیر قبرستان سے2 بچوں کی لاشیں نکالنے کا انکشاف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جنوری۔2015ء) کراچی کے منگھوپیر قبرستان سے2 بچوں کی لاشیں نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔مقامی افراد کے مطابق دونوں بچوں کو انتقال کے بعد 2دن قبل دفنایا گیا تھا،لاشیں نکال کرکفن کو قبرکےقریب ہی پھینک دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق قبرستان سے لاشیں نکالنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کام کسی جانورکا کارروائی لگتا ہے۔پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ منگھو پیر میں واقع قبرستانوں میں کوئی سرکاری گورکن مقررنہیں، ان قبرستانوں کی حفاظت کیلئےکوئی چوکیدارموجود نہیں۔

متعلقہ عنوان :