کراچی اسٹاک مارکیٹ نے ایک اورنیا ریکارڈ قائم کردیا،کے ایس ای 100 انڈیکس 33629پوائنٹس کی تاریخی سطح کوچھونے کے بعد 33500کی بلند ترین سطح پر بند

بدھ 14 جنوری 2015 23:21

کراچی اسٹاک مارکیٹ نے ایک اورنیا ریکارڈ قائم کردیا،کے ایس ای 100 انڈیکس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) کاروباری تیزی کے ساتھ کراچی اسٹاک مارکیٹ نے بدھ کے روز ایک اورنیا ریکارڈ قائم کردیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 33629پوائنٹس کی تاریخی سطح کوچھونے کے بعد 33500کی بلند ترین سطح پر بندہوا۔ 36 ارب سے زائد روپے کے اضافے سے سرمائے کامجموعی حجم 77 کھرب روپے کے قریب پہنچ گیاجبکہ کاروباری لین دین منگل کی نسبت 11 کروڑ شیئرز زائد رہا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزکاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کارجحان غالب رہا، ملکی اورغیر ملکی سرمایہ توانائی، سیمنٹ سمیت دیگر منافع بخش سیکٹرز میں سرگرم دکھائی دیئے جسکی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 33500,33400اور33600پوائنٹس کی 3بالائی حدوں کوعبور کرتاہوا 33629.13پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا تاہم کاروبار کے اختتام سے قبل تکنیکی درستگی کے باعث انڈیکس 33600پوائنٹس کی سطح کوبرقرارنہ رکھ سکا لیکن 2 بالائی حدوں کوعبور کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 24 جون 2008 کو 960.50پوائنٹس کے نمایاں اضافے سے کے ایس ای 100 انڈیکس 12122.67 پوائنٹس پرپہنچ کر ریکارڈ قائم کیا تھا جبکہ رواں ماہ 12 جنوری 2015 کوانڈیکس نے33418.20 پوائنٹس کی سطح کو چھو کردوسرابڑاریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ انویسٹرز کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اورفی الوقت کی سیاسی صورتحال مارکیٹ کے مثبت رہنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں امید کی جارہی ہے کہ عالمی مارکیٹ تیل کی گرتی قیمتیں مارکیٹ کومثبت رکھ سکتی ہے جبکہ یہ کیمیکل سیکٹر کے لئے بھی اچھی خبر ہے، کوئلے کی قیمتوں میں کمی سے سیمنٹ سیکٹر کے مارجن میں بہتری کی توقعات ہے اسی وجہ سے سیمنٹ سیکٹر کے حصص کی خریداری بھی معمول سے زیادہ ہے۔

سرمایہ کاروں کے مطابق33500 کی سطح عبور کرنے کے بعد مارکیٹ آؤٹ لک بہتر دکھائی دے رہی ہے اوریہی صورتحال سرمایہ کاروں کومزید متحرک بھی کررہی ہے۔ بدھ کوکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 214.46پوائنٹس ریکارڈ کیاگیا جس سے 100 انڈیکس 33371.29 پوائنٹس سے بڑھ کر 33585.75پوائنٹس ہوگیا اسی طرح 116.76 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 21703.90 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24251.60 پوائنٹس سے بڑھ کر 24366.38 پوائنٹس پربندہوا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 36 ارب 49 کروڑ 39 لاکھ 21 ہزار 386 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 76 کھرب 49 ارب 65 کروڑ 46 لاکھ 23 ہزار 905 روپے سے بڑھ کر 76 کھرب 86 ارب 14 کروڑ 85 لاکھ 45 ہزار 291 روپے ہوگیا۔ بدھ کو مارکیٹ میں 38 کروڑ 35 لاکھ 60 ہزار حصص کاکاروبار ہوا اورٹریڈنگ ویلیو 17 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جبکہ منگل کو 27 کروڑ 90 لاکھ 5 ہزار حصص کاکاروبار ہوا تھا اورٹریڈنگ ویلیو13 ارب روپے تک محدود دیکھاگیا تھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز مجموعی طور پر 404 کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 238 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 147 میں کمی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے جہانگیر صدیق کمپنی 3 کروڑ 6 لاکھ ، پی آئی اے سی 2 کروڑ 90 لاکھ، پاک الیکٹرون 2 کروڑ 11 لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2 کروڑ 7 لاکھ اور پاک انٹرنیشنل بلک 1 کروڑ 66 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 250 روپے اور باٹاپاک کے بھاؤمیں151.03 روپے کااضافہ جبکہ سیپائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 17.09 روپے اورپریمیم ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 6.25 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :