لاہور ہائی کورٹ، پھانسی کے منتظر مجرم کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم

بدھ 14 جنوری 2015 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے پھانسی کے منتظر مجرم کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے افضل کو اپنی بیوی سمیرا کے قتل میں پھانسی کی سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے ناکافی ثبوت اور گواہوں کے بیانات میں تضاد کے باعث اپیل منظور کر لی۔ اور افضل کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔محمد افضل کو اپنی بیوی سمیرا کے قتل میں ماتحت عدالت کی طرف سے پھانسی کی سزاسنائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :