خوبصورت افراد کے لیے چین میں ایک بڑا اعلان

جمعرات 15 جنوری 2015 13:43

خوبصورت افراد کے لیے چین میں ایک بڑا اعلان

چین:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) شنگھائی میں وسطی چین کے ایک علاقے میں موجود ریسٹورنٹ میں خوبصورت اور دلکش افراد کو مفت کھانا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ چینی اخبار کے مطابق وسطی چین کے صوبے ہنان کے دارالخلافہ زینگ زو میں ایک کورین کھانوں کے حوالے سے مشہور ایک ریسٹورنٹ جیجو آئی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ ریسٹورنٹ کے دروازے پر پہنچنے والے پہلے 50 پر کشش افراد بل کی ادئیگی سے بچ جائیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مفت کھانا کھانے کے چکر میں لوگوں نے اپنی ظاہری شکل و صورت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک سرجنز کے چکر بھی لگانے لگے ہیں جس سے ان کا کاروبار بھی چمک گیا ہے۔ ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے آنے والے افراد کی خوبصورتی کا اندازہ لگانے کے لیے ان کو پہلے مخصوص مقام تک لے جا کر ان کی تصاویر لے کر ان کے انتخاب کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

افراد کو ان کے چہروں کی ساخت ، آنکھوں، ناک اور منہ سے جانچا جاتا ہے۔ جبکہ چوڑی پیشانی کے حامل لوگوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ریسٹورنٹ کے اس اعلان سے چین میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بری شکل وصورت کا حامل ہے تو کیا اسے کھانا نہیں دیا جائے گا؟؟؟ دوسری جانب شہر کی انتطامیہ نے ریسٹورنٹ کے اس اعلان پر نا پسندیدگی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے شہر کا امیج خراب ہو گا جب کہ اس حوالے سے کوئی باقاعدہ اجازت بھی نہیں لی گئی۔

متعلقہ عنوان :