پٹہکہ پولیس چوکی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیر ا تنگ کرلیا

جمعرات 15 جنوری 2015 15:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) پٹہکہ پولیس چوکی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیر ا تنگ کرکے علاقے سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا نوجوان پولیس افیسر نے عوام علاقہ کے دل جیت لیے نوجوان پولیس افیسر وجاہت علی کاظمی تفتیشی افیسر منظور اعوان و دیگر سٹاف نے نہایت محنت و تندہی سے کام کرتے ہوئے علاقہ سے جرائم کو بڑی حد تک کنٹرول کیا ان خیالات کا اظہار حلقہ کے سیاسی و سماجی راہنما سردار منظور مرزا ، سردار اشفاق مغل ، میر وسیم و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایسے پولیس افیسران کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے تاکہ معاشرہ میں جرائم کے خاتمے کے لیے مثبت اقدامات کو فروغ مل سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پولیس افیسران کی معاشرے کو اشد ضرورت ہے اور ایسے نوجوان اور دیانتدار افیسران پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

متعلقہ عنوان :