کشمیری عوام کی لازوال ،تاریخ ساز شہادتیں تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں ،ہمایوں زمان مرزا

جمعرات 15 جنوری 2015 16:32

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چیئرمین جموں کشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی لازوال اور تاریخ ساز شہادتیں ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں ایک لاکھ سے زائد شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی بھارتی افواج نے کشمیر کو عقوبت خانوں اور ٹارچر سیلوں میں تبدیل کر رکھا ہے کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو بھارتی افواج بندوق کی نوک پر کسی صورت نہیں روک سکتے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت ایک منظم سازش کے تحت روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے دنیا کا کوئی ایسا ظلم جو کشمیر کی جیلوں میں کشمیری عوام پر کیاجارہا ہے جسموں پر سلاخوں سے داغاجاتاہے پورے خطہ کو بھارتی افواج نے جیل خانہ بنا رکھا ہے جو بین الاقوامی انسانوں حقوق کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی کشمیریوں کے قتل کونوٹس لیں اور فوراً اجلاس طلب کرکے بھارت کے اس اقدام کی واشگاف اور پرزور الفاظ میں مذمت کی جائے ۔بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے جس نے ایک کروڑ سے زائد کشمیریوں کو یرغمال بنایا ہواہے ۔ آزادکشمیر سمیت پوری دنیا کے کشمیری بھارت کے اس اقدام پر سراپا احتجاج ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آج مقبوضہ وادی میں کرفیو لگاکر بھارت نے کشمیریوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں تحریک آزادی بیس کیمپ کے حکومت شہداء کی امانت ہے۔آزاد خطہ کے حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی میں انکے شان بشانہ کھڑے ہیں۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ کشمیریوں کابے گناہ قتل پوری انسانیت کاقتل ہے بھارت کے قابض و غاصب حکمرانوں کی طرف سے کھلم کھلا دہشت گردی ہے تحریک آزادی کے حوالے سے آرپار کی قیادت متحدومنظم ہے حق خود ارادیت کے حصول تک ہم چین سے نہیں بٹھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے غیر قانونی اور غیر آئینی تسلط قائم کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے دور کررکھا ہے بھارت کا نام نہاد جمہوری اور سیکولر ملک ہونے کا دعوی قطعا جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل مذمت اور قابل نفرت ہیں ہمایوں زمان مرزا نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ضروری ہے ۔