ضلع عمرکوٹ میں کالجو ں، اسکولز اور نجی اسکولوں میں حفاظتی انتظامات با رے اعلی سطح کا اجلاس

جمعرات 15 جنوری 2015 16:47

عمرکو ٹ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال میں پشاور سانحے کے بعد پورے ملک کی طرح ضلع عمرکوٹ میں کالجو ں، اسکولز اور نجی اسکولوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے متعلق ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ای ڈی سی ون سبھاش چندر،ایس ایس پی عمرکوٹ عبدالقیوم پتافی ،رینجرز کے میجر تصور، رینجرز کے ڈاکٹر گوتم ،ریجنل ڈاریکٹر پرویشنل پروفیسر عبدلحمیدشیخ ،کالیجوں اور اسکولوں کے ای ڈی اوز، پرنسپلزاور دیگر افسران نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اسکولوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں میں آنے جانے والے افراد کے ریکارڈ رکھنے کے لیے وزیٹر رجسٹررکھیں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کروانے ، خار دار تارلگائیں، گارڈ اور ملازمین کی جانچ پڑتال کے عمل کو موثر اور یقینی بنائیں جائیں اور اسکولوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے طالب علموں اور انتظامیہ کو ایس او پی کے تحت علامتی مشق(ڈرل) کروائی جائے جبکہ تمام کالیجون اور اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی بھی عائد کی گی اور طلبہ وطالبات کے حوصلے بلند کرنے کے لیے کوشش کی جائیں اور ہر کالیجوں اور اسکول کے باہر نو پارکینگ کے بورڈآویزاں کرائیں ، انہوں نے کہا کہ اسکولوں کی چار دیوراری کو اونچا کیا جائے اور جن اسکولوں کی چار دیواری موجود نہیں ہے سکیورٹی کی صورتحال کے باعث فوراتعمیر کی جائے ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز، پولیس الہکار اور قانون نافظ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہونگے ،انہوں نے ای ڈی اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ اسکولوں کی ڈیمانڈ کے متعلق مفصل رپورٹ فراہم کریں،انہوں نے ایس پی عمرکوٹ عبدالقیوم پتافی کو ہدایت کی کہ وہ اسکولوں کے ارد گرد مشکوک افراد ، نو پارکینگ اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بھرپور توجہ دیں ، اس موقع پر ریجنرز کے میجر تصور نے کہا کہ اسکولوں میں کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو بغیر تصدیق کے اسکول کے اندر نہیں جانے دیا جائے جبکہ سکیورٹی کے حوالے سے ایمرجنسی کی صورت میں اس نمبر 0238-577252 پرفوری رابطہ کریں ،اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عبدالقیوم پتافی نے کہا کہ جن علائقوں میں سرکاری نجی اسکول واقع ہیں ان مقامات پر فول پروف سکیورٹی کویقینی بنایا جائے گااس ضمن میں24 گھنٹے ایمرجنسی کنٹرول روم (15)قائم ہے انہوں نے مزید کہا کہ تعیلمی اداروں کی حدو د میں پولیس کا پیٹرولنگ گشت بڑھایا جائے گا۔