پاکستان حالت جنگ میں ہے ،ہم نے اکیسویں ترمیم کی حمایت اس کی ضرورت کے تحت کی، اصغر خان اچکزئی

جمعرات 15 جنوری 2015 17:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدراصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسوقت پاکستان حالت جنگ میں ہے اورہم نے اکیسویں ترمیم کی اس لئے حمایت کی ہے کہ اسکی ضرورت ہے جس اجلاس میں یہ ترمیم پیش کی گئی تھی اس میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام نے ہاں کردی تھی مگر باہر آکر انہوں نے اختلاف کیا تھاہم نے ہمیشہ ایک آزاد پالیسی رکھی ہوئی ہے جو ہم کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں ہمارے اکابرین کی قربانیوں سے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو عبدالغنی درانی کی اے این پی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جنرل سیکرٹری نظام خان کاکڑ،پریس سیکرٹری محبت خان ،نوابزادہ ارباب عمر فاروق اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی سیاست بالکل واضح ہے ہم اپنے اصولوں پرقائم ہیں اور ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے ہیں اکیسویں ترمیم کی حمایت ہم نے اس لئے کی تھی کیونکہ اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے ا وراسکی ضرورت تھی ہم نے جو بات اجلاس میں کہی تھی وہ باہر آکر کہی مگر افسوس جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی نے اجلاس میں تو اکیسویں ترمیم کی حمایت کی تھی لیکن باہر آکر اسکی مخالفت کی ۔

انہوں نے پارٹی میں شمولیت کرنے والے عبدالغنی اورانکے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت سے پارٹی بلوچستان میں مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک میں مارشل لاء لگانے کی نہ کوئی ضرورت ہے اور نہ ہی ایسے حالات ہیں ہم نے کبھی بھی آمریت کی حمایت نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :