حکمرانوں کی غلط پالیسوں کے باعث ملک دہشت گردی ،انتہاپسندی کی گرداب میں گھرا ہو اہے ،مولانا محمد قاسم

جمعرات 15 جنوری 2015 17:19

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) جے یوآئی ضلع مردان کے امیر اور سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک دہشت گردی اور انتہاپسندی کی گرداب میں گرا ہو اہے اور دہشت گردی ہماری نہیں بلکہ امریکہ کی ضرورت ہے اور دہشت گردی کے جاری رہنے سے امریکہ کی اسلحہ فروحت ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی دفتر میں تحفظ دینی مدارس کانفرنس پشاور روانہ ہونے سے پہلے کارکنوں کے اجتماع سے خطا ب کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ حقانی ،سابق ایم پی اے مولانا اسرار الحق حقانی ،ضلعی سیکرٹر ی اطلاعات مولانا قیصرالدین ،مفتی سلیم حلیمی ،مولانا عاقل انصاری اور دیگر مہتمیمین اورمدریسین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اور مساجد کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا دہشت گردی کے خلاف حکمرانوں سے مکمل تعاون کیا جائے گا مگر مذہبی اور غیر مذہبی تعریف قابل قبول نہیں ہے امریکہ سے ڈالروں کے حصول کے خاطر مدارسوں کو ٹارگٹ کرنا حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہے دینی مدارس امن ،محبت و آتشی کا درس دیتی ہے ملک کے ہزاروں مدارس میں کوئی ایک بھی دہشت گرد ی میں ملوث نہیں ہے اگر ہو تو ہمیں نام دے تو ہم خود اس کے خلاف کاروائی کرسکتے ہیں مدارس پر بے جا تنقید برداشت نہیں کیا جائیگا اس سلسلے میں ضلع مردان تمام مدارس کے مہتممین اور مدریسن علماء اور طلباء ہزاروں کی تعداد میں جمعیت کے جھنڈے تلے ہوئے پشاور احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے پشاور روانہ ہو گئے ۔