صحافت مقدس پیشہ ہے ،صحافی جان کو خطروں میں ڈال کر لوگوں تک حقائق پہنچاتے ہیں،چیف آف رخشان پرنس عبدالقادر رخشانی

جمعرات 15 جنوری 2015 17:19

نوشکی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء)چیف آف رخشان پرنس عبدالقادر رخشانی نے کہاہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ،صحافی اپنے جان کو خطروں میں ڈال کر لوگوں تک حقائق پہنچاتے ہیں،صحافیوں کی بلوچستان کے عوام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب پریس کلب نوشکی کے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے پرتکلف عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں،نوشکی کے صحافیوں کی خدمات علاقہ کے لئے قابل قدرہے،صحافیوں نے ہمیشہ حقائق اور مسائل اجاگر کرکے عوامی مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائی ہے،پریس کلب نوشکی کے صحافیوں کی علاقہ اور اہل بلوچستان کے لئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے او رسراہتے ہیں،صحافی ہمیشہ اپنے قلم کے نوک سے ظالم جابروں کے خلاف آواز بلند کرکے علاقہ کی حقیقی نمائندگی کریں،صحافیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور نوشکی کے صحافیوں نے مسائل کے باوجود علاقہ کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچا کر احسن اقدام کیا ہے جسے ہم سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح علاقہ کے مسائل کو اجاگر اور علاقہ کی خدمت کرتے رہیں گے،اس موقع پر ممتاز قبائلی رہنماء ٹکری برکت جمالدینی،بابو حسن جمالدینی،ماماشعیب جمالدینی،حاجی عطاء اللہ جمالدینی،سینئر صحافی آرگنازر پریس کلب نوشکی ماما سالار خدابخش مینگل،حاجی سعید بلوچ،ستار بلوچ،غلام رسول جمالدینی،شاہ نذر بادینی،مالک عدیل ،ظہوربلوچ ودیگر بھی موجودتھے۔