مدارس کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرنے والے اپنے مغربی آقاؤں سے تنخوا ہیں لیتے ہیں،علامہ عبدالخالق فریدی

جمعرات 15 جنوری 2015 17:30

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2015ء) ا سلامی یکجہتی کونسل پاکستان صوبہ سند ھ کے چیف کو آرڈینیٹرو معر و ف دینی اسکالر شیخ علامہ عبد الخالق فریدی نے کہا ہے کہ مدارس دین ا سلام کی حقیقی اور سچی خدمت کررہے ہیں چنانچہ مدارس کا تعلق دہشت گردی سے جوڑنا اسلام کو نقصا ن پہنچانے کی ناپاک سازش ہے جو کسی بھی طرح کامیاب نہیں ہو نے دی جائے گی یہ بات انہوں نے حضرت پیر عبدالماجد نقشبندی و دیگر کے ہمراہ لانڈھی میں واقع مدرسہ عثمانیہ کے دورے کے موقع پر مدرس او رعلما ء کرام سے ملا قات میں کہی شیخ علا مہ فریدی نے کہا کہ مدارس کے خلاف منفی پروپگنڈہ کرنے والے اپنے مغربی آقاؤں کو خو ش کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں درحقیقت یہ لوگ کفار کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور اس کام کی ان کو ان کے مغر بی آقا بھاری بھاری تنخواہیں دیتے ہیں ا نہوں نے مزید کہا کہ ہمیں منافقوں کے ٹولے کے منفی پروپگنڈے سے خو ف زدہ ہونے کے بجائے اسلام کی سر بلندی کیلئے کفار کی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہو گا۔