داعش نے افغان صوبے فراہ میں تربیتی کیمپ قائم کردیے،مقامی حکام

جمعرات 15 جنوری 2015 19:24

داعش نے افغان صوبے فراہ میں تربیتی کیمپ قائم کردیے،مقامی حکام

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء) داعش نے افغانستان کے صوبے فراہ میں تربیتی کیمپ قائم کردئیے مقامی حکام کے مطابق تربتی کیمپ خاک سفید کے علاقوں میں گزشتہ تین ہفتوں سے فعال ہیں ضلعی سربراہ عبدالخالق نورزئی کیمطابق مولوی عبدالمالک اور مولوی عبدالرازق اس گروپ کے سربراہ ہیں جدید ترین ہتھیاروں اور داعش کے جھنڈوں کے حامل اس گروپ میں طالبان شمولیت اختیار کررہے ہیں اسی سے زائد افراد پر مشتمل دہشتگرد گروپ تربیت فراہم کررہاہے گزشتہ دنوں افغانستان میں داعش کے جڑ پکڑنے اور مقامی طالبان سے جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :